بلغراد: (روزنامہ دنیا) سربیا کے تاریخی شہر نیش سے تعلق رکھنے والا نوجوان ساشا پیسک دنیا بھر میں مشہور ہو رہا ہے جس کی وجہ 750 کتوں کو پناہ دینا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ساشا نے 2008ء میں کتے کے کچھ ایسے پلّوں کی جان بچائی تھی جنہیں کسی نے شدید سردی میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا تھا اور اب تک 11سالوں میں وہ 1200 سے زیادہ کتوں کی جان بچا چکے ہیں جن میں سے 750 کتوں کو انہوں نے اپنی ہی بنائی ہوئی پناہ گاہ میں رکھا ہوا ہے۔
ساشا پیسک نے اپنی پوری زندگی ہی کتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دی ہے جس پر جانوروں کے حقوق سے متعلق تنظیموں نے اس کی بھرپور حوصلہ افرائی کی ہے۔