سانتو ڈومنگو: (روزنامہ دنیا) کیربین ملک جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو کے ساحل پر 427 مرد اور خواتین نے ایک ساتھ پانچ منٹ تک ڈانس کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیربین ملک کے ساحل پر نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے مرد اور عورتوں نے ایک جیسے لباس پہن کر ڈانس کیا جہاں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین بھی موجود تھے۔
427 مرد و عورتوں نے ایک ساتھ پانچ منٹ تک ڈانس کر کے حاضرین کے دل جیت لئے اور اپنا نام بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔ اس موقع پر سیلفی سیشن بھی ہوا جس میں ڈانس مظاہرے میں شریک افراد نے اس ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے کیمروں میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا۔