لندن: (روزنامہ دنیا) مصر کے فرعون توتن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نوادرات کی لندن میں نمائش کی گئی۔ ان نوادرات میں سونے کے مجسمے، زیورات، استعمال کی اشیا، ہتھیار اور تابوت سمیت 150 اشیا شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نمائش میں غیرملکی سیاح خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، اور نوادرات کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کر رہے ہیں۔ یہ زیورات ہزاروں سال قبل کے دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل ہیں جو کسی ٹیکنالوجی کے بغیر بھی اتنے خوبصورت ہیں کہ خواتین خصوصا ان کو خوب پسند کر رہی ہیں۔
اس نمائش کیلئے رکھی گئی چیزوں کے ساتھ ان کی تاریخی حیثیت کے حوالے نوٹس بھی لکھے ہیں جن سے سیاحوں کو ان چیزوں کے حوالے معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔