آدھا کلو سونے اور ہیروں سے بنے سمارٹ فون کی قیمت ایک کروڑ روپے

Last Updated On 05 November,2019 10:32 am

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) مہنگے موبائل فون خریدنے کے شوقین افراد کیلئے مارکیٹ میں سونے اور ہیروں سے بنا موبائل فون متعارف کروا دیا گیا ہے، پاکستانی روپے میں اس کی قیمت ایک کروڑ پانچ لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فون پر آدھا کلو گرام سونا اور 137 قیمتی ہیرے جڑے گئے ہیں، موبائل بنانے والی کمپنی کیویئر نے آئی فون الیون کو سونے اور ہیروں سے مزین کر کے سولاریئس کا نام دیا ہے۔ مذکورہ کمپنی اس سےقبل بھی عام موبائل فون قیمتی دھاتوں اور ہیرے جواہرات سے سجا کر مارکیٹ میں پیش کرتی رہی ہے۔

دنیا بھر سے امیر افراد اس کمپنی کی ویب سائٹ پر موبائل فون کے علاوہ قیمتی گھڑیاں، سونے کے لائٹر اور دیگر آرائشی اشیا خریدتے ہیں، کمپنی نے امیر افراد کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فون پر انتہائی قیمتی 137 ہیرے نصب ہیں اورساتھ ہی 500 گرام سونا بھی لگایا گیا ہے۔