سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے سمندر میں ایک نوجوان پیڈل بورڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران تقریباَ 20 ڈولفنز ایک ساتھ لہروں کے سامنے آ گئیں اور ان میں سے ایک ڈولفن نے پیڈل بورڈر کو زرودار ٹکر دے ماری۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈولفن کی زوردار ٹکر سے پیڈل بورڈر سمندر میں گر گیا تاہم ڈولفنز کے جانے کے بعد اس نے خود کو سنبھالا اور باہر نکل گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ جب ٹکر لگی تو اسے یوں محسوس ہوا جیسے ڈولفن کہہ رہی ہو میرے راستے میں کیوں آئے۔
ڈولفن کی ٹکر سے نوجوان معمولی زخمی ہوا جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور صارفین پیڈل بورڈرز کو محتاط رہنے کے مشوروں سے نواز رہے ہیں۔