120 سال سے جھیل میں تیرتا 450 سال پرانا پراسرار درخت

Last Updated On 06 November,2019 12:40 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا کی ریاست اوریگن کی جھیل کارٹر میں ایک درخت تیر رہا ہے، یہ درخت عمودی شکل میں تیر رہا ہے اوراس کے زیر آب پتے اور اس کا مضبوط تنا خراب نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ درخت گزشتہ 120 سال سے اس جھیل میں تیر رہا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس درخت کو سب سے پہلے جوزف ڈلر نامی ماہر ارضیات نے 1896 میں دریافت کیا تھا، جوزف ڈلر اس جھیل کا دورہ کرنے کیلئے یہاں پہنچا تھا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ درخت ایک روز کے اندر 4 میل سے زیادہ تیر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ درخت 450 سال پرانا ہے۔ ساڑھے 4 صدیاں گزر جانے کے سبب اس کا نام ‘جھیل کا بوڑھا آدمی’ رکھ دیا گیا ہے۔