ٹیٹو بنوانے کا جنون خاتون کی بینائی لے گیا

Last Updated On 06 November,2019 06:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں نوجوان ٹیٹو بنوانے کی شوقین ہیں، کچھ لوگ اپنے پورے جسم جبکہ کچھ محدود ٹیٹو بنواتے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو ٹیٹو بنانے کے لیے بیرون ملک کا دورہ بھی کرتے ہیں، تاہم جسم گدوانے کے بارے میں حیران کن خبر آئی ہے، ایک خاتون اپنی آنکھوں میں ٹیٹو بنوانے کے لیے بینائی متاثر کرا بیٹھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’دی مرر‘‘ کے مطابق آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانے کا مطلب ہوتا ہے کہ انسان کی آنکھ کے اندر سفید حصے پر (اِنک) سیاحی کے ذریعے سفید رنگ کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ایک لڑکی نے آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانے کا سوچا اور اس عمل کے بعد تین ہفتوں کے اندر وہ بینائی سے محروم ہو گئی۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین کی 24 سالہ امبر لیوک جنہوں نے جسم پر تقریباً 200 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے جسم میں بے شمار تبدیلیاں بھی کروائی ہیں، تمام ٹیٹو اور تبدیلیاں کرانے میں انہوں نے کل 37 ہزار ڈالر (54 لاکھ روپے) کی رقم خرچ کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امبر کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ اس کام سے منع کرتی تھیں۔انہیں ٹیٹو بنوانے کا شوق کافی پہلے سے تھا اور انہوں نے اپنا پہلا ٹیٹو 16 سال کی عمر میں بنوایا تھا کیونکہ اس دوران اسے ڈپریشن ہوگیا تھا اور امبر کو لگتا تھا کہ ٹیٹو بنوانے سے اس کا ڈپریشن کم ہوتا ہے۔

امبر نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس عمل میں 40 منٹ لگے اور میں بتا نہیں سکتی کہ آنکھوں کے اندر کا سفید رنگ تبدیل کر کے نیلا کرنے کے بعد مجھے کتنی خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں جب اِنک ڈال کر یہ عمل کیا جارہا تھا تو مجھے تکلیف ہوئی مگر میں اس کی پرواہ نہیں کرتی، اگر یہ عمل ٹھیک طریقے سے کیا جاتا تو میں اندھی نہیں ہوتی مگر بدقسمتی سے میری آنکھوں میں زیادہ سیاہی جانے کی وجہ سے میں تین ہفتوں کے لیے اندھی ہوگئی تھی جو کہ میرے لیے کافی مشکل تھا۔