شانگلہ: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں چار بیٹے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کے لئے دلہن گھر لے آئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں چار بیٹوں نے بزرگ والد کی خواہش پر ان کی شادی کروا دی، شادی کی تقریب میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔
مولانا سیف اللہ کے بیٹوں نے والد کیلئے دلہن تلاش کی، دولہے میاں کے نکاح کا حق مہر ایک تولہ سونا رکھا گیا۔
یہ واقعہ سننے میں چونکا دینے والا، دلچسپ اور کسی حد تک غیر معمولی لگتا ہے، خاص طور پر ہمارے معاشرتی رویوں اور روایتی خیالات کے تناظر میں، عمومی طور پر لوگ یہ توقع نہیں رکھتے کہ 90 سال کی عمر میں کوئی شخص دوبارہ شادی کرے گا اور وہ بھی اپنے بیٹوں کی مدد سے، اس میں بیٹوں کی طرف سے والد کی خوشی کا احترام کرنے کا جذبہ نظر آتا ہے۔