چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے پر امریکی وکیل مشکل میں پڑ گیا

Published On 02 June,2025 09:29 am

اتہا: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہ کیجیے ورنہ ممکن ہے، امریکا کے ممتاز وکیل کی طرح آپ بھی مشکل میں پھنس جائیں۔

امریکی ریاست، اتہا کے ممتاز وکیل، رچرڈ بیڈنر نے ایک مقدمے کے سلسلے میں ChatGPT سے مدد لی اور اپنا جواب مکمل کر کے ریاستی کورٹ آف اپیلز میں پیش کیا۔

فریق مخالف کے وکیل نے جواب پڑھا تو اس میں کئی غلطیاں پائیں، سنگین غلطی یہ تھی کہ جناب ChatGPTنے حوالہ دینے کی خاطر اپنی طرف سے ایک مقدمے کا فیصلہ گھڑ لیا۔

حقیقتاً اس کیس و فیصلے کا کوئی وجود نہ تھا، غلطیاں قدرتاً عدالت کو ناگوار گزریں، اس نے کہا مقدمہ لڑنے کی تیاری میںChatGPT سے مدد لینا جائز مگر یہ وکیل کی ذمے داری کہ وہ معلومات کی جانچ پرکھ کرے جس میں رچرڈ بیڈنر ناکام رہے۔

عدالت نے بطور سزا حکم دیا، کیس کے تمام اخراجات رچرڈ ادا کرے نیز ایک مقامی غیر منافع بخش قانونی تنظیم کو 1 ہزار ڈالر چندہ دے۔