نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ایک ہیئر سٹائلسٹ کی دلہن کے لیے بنائی گئی ”مچھلی ہیئر سٹائل“ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، ویڈیو اب تک 83 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔
جب ذکر ہو شادیوں کا تو دلہن سب کی مرکز نگاہ ہوتی ہے لیکن اس بار معامہ کچھ مختلف ہوگیا جب توجہ دلہن پر نہیں بلکہ اُس کے ہیئر سٹائل پر مرکوز رہی اور وہ بھی ایسے وجوہات کی بنا پر جن کی کسی کو توقع نہیں تھی۔
دہلی کے ہیئر سٹائلسٹ رِشاَو تیواری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہن کو ”فِش ہیئر سٹائل“ دیا ہے۔
ویڈیو میں دلہن کے بالوں کو اس انداز میں سنوارا گیا تھا جو کسی حد تک مچھلی سے مشابہ تھا لیکن ہیئر سٹائلشٹ کی اس تخلیقی کوشش کو زہادہ پذیرائی نہ مل سکی اور مچھلی ہیئر اسٹائل ویورز کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکا۔
اگرچہ اس انداز میں محنت صاف نظر آ رہی تھی، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ اسٹائل متاثر کرنے کے بجائے الجھا دینے والا لگا، جو تخلیق دلہن کی شاندار نظر کو بڑھانے کے لیے کی گئی تھی، وہ غیر متوقع طور پر ایک مذاق بن گئی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، ویوئرز کی جانب سے زیادہ تر کمنٹس مذاق اور تضحیک سے بھرے ہوئے تھے، ایک صارف نے بے ساختہ سوال کیا، ”صرف ایک سوال، کیوں؟“ جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں لکھا، “ایک ہیئر سٹائل مچھلی بن گیا “
اگرچہ اس ہیئر سٹائل کو وہ ستائش نہیں مل سکی جس کی ریشو تیواری نے توقع کی تھی، مگر یہ بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انٹرنیٹ پر اس پربحث اب تک جاری ہے۔