سینکڑوں کلومیٹر تک مفت سفر کرنے والا خارپشت پکڑا گیا

Published On 03 June,2025 10:26 pm

کیپ ٹاؤن :(دنیا نیوز) کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سے مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کاسفر کرنے والا ایک سیہ (خارپشت) پکڑا گیا۔

برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔

انٹیریئر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ کیا جاتا ہے لیکن ہوائی جہاز میں سیہ کی موجودگی ایک منفرد صورتحال تھی۔

 وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ ملبے کی بازیابی کرنے والی ایک کمپنی نے تباہ شدہ طیارے کو میکنزی سے کیلونا تک پہنچایا جو کہ تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹرز بنتا ہے جس کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر استعمال کیے گئے۔

جب کیلونا میں ملبے کو اتارا جا رہا تھا تب پتا چلا کہ پائلٹ کی سیٹ کے نیچے ایک سیہ چھپا بیٹھا ہے۔

وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اپنے معاون ویٹرنریرین کی مدد سے ہم نے انجیکشن کے ذریعے سیہ کو ہلکاسا بے ہوش کیا اور پھر ہم نے اسے کچھ منٹ بعد بازوؤں سے پکڑ کر آہستہ سے سیٹ کے نیچے سے باہر نکالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیہ کو کمبل ڈال کر نہیں پکڑا تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ریسکیو گروپ جنگلی حیات کے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ پورکیوپین کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کے لیے بہترین جگہ کا تعین کیا جا سکے۔