نئی دہلی: (ویب ڈیسک) فارما کمپنی کے مالک نے ملازمین کو تحفے میں گاڑیاں دے کر حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر کمپنیاں اپنے ملازمین کو بونس، کپڑے سمیت دیگر تحائف دیتی ہے لیکن چندی گڑھ کی ایک فارما کمپنی کے مالک نے اپنے 51 ملازمین کو تحفے میں نئی گاڑیاں دے کر نہ صرف ملازمین بلکہ سب کو ہی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
کمپنی کے مالک ایم کے بھاٹیا نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو نئی گاڑیاں تحفے میں دے کر ان کی محنت کا اعتراف کیا۔
— Srishti vishwakarma (@Srishtivishwak4) October 19, 2025
ایم کے بھاٹیا کی کمپنی ہریانہ کے پنچکولا ضلع میں واقع ہے، جس نے 2002 میں مالی نقصان کے بعد 2015 میں دوبارہ کامیابی حاصل کی۔
کمپنی کے مالک نے کہا کہ یہ تحفہ اس شکرگزاری کا اظہار ہے کہ کمپنی کے مشکل وقت میں ملازمین نے اس کا ساتھ دیا اور دن رات محنت کر کے کمپنی کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کیا۔
ایم کے بھاٹیا کا کہنا تھا کہ کمپنی مستقبل میں بیرون ملک بھی کاروبار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ تحفہ ایک یادگار اور حوصلہ افزا لمحہ ہے۔