22 سالہ خاتون نے ’پلاسٹک کی گڑیا‘ کو جنم دے دیا

Published On 22 October,2025 10:40 am

ایڈن برگ (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں 22 سالہ کیرا کوزِنز نے اپنے علاقے میں حیرت اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جب اس نے فرضی حمل کر کے ایک پلاسٹک کی گڑیا کو پیدا کرنے کا ڈرامہ کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ بچہ فوت ہوگیا۔

کیرا نے مصنوعی حمل کا پیٹ (پروستھیٹک بَمپ) پہنا اور جعلی الٹرا ساؤنڈ سکین، ہسپتال کے دورے اور یہاں تک کہ جینڈر ریویل پارٹی تک کا ڈرامہ کیا، اس کے خاندان اور دوستوں نے حمل کو حقیقت سمجھا اور مہنگے تحائف بھی خریدے، جب تک کہ کیرا کی ماں نے اس کے کمرے میں گڑیا دیکھ کر حقیقت آشکار نہ کی۔

کیرا نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے خود سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ کھیل کب ختم کرے، اس واقعے نے بڑے پیمانے پر تبادلۂ خیال کو جنم دیا اور کئی افراد نے کہا کہ کیرا کو ذہنی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

کیرا کی دوست نیو میک رابرٹ نے بتایا کہ لوگوں کو شک تب ہوا جب کبھی ’بچے‘ کی رونے کی آواز نہیں سنی گئی، کیرا کسی کو بچے کے قریب نہیں آنے دیتی تھی اور دعویٰ کرتی تھی کہ بچہ بیمار ہے اور حال ہی میں ہسپتال گیا تھا۔

نیو میک رابرٹ نے مزید کہا کہ کیرا نے ہر تصویر اور ویڈیو حذف کر دی، میں نے بچے کے والد سے پوچھا کہ کیا یہ گڑیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہاں، یہ گڑیا ہے، کیرا نے یہاں تک کہا کہ بچہ فوت ہوگیا۔

اس واقعے نے سب کو صدمے میں ڈال دیا کیونکہ سب نے اس پر مہینوں تک یقین کیا تھا، جینڈر ریویل پارٹی کی خوشیاں منائیں اور جعلی سکینز کو دیکھا تھا۔