سڑک پر کافی کیوں پھینکی، خاتون پر بھاری جرمانہ عائد

Published On 24 October,2025 02:02 am

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے دارالخلافہ لندن میں خاتون کو سڑک پر کافی پھینکنے کے جرم میں بھاری جرمانہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کافی سے لطف اندوز ہو رہی تھی تاہم بدقسمتی سے اس نے کپ میں بچ جانے والی کافی سڑک کنارے بہہ رہی نالی میں پھینک دی، یوں سڑک کنارے کافی پھینکنے پر پولیس افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

برطانوی قانون کے تحت غلط طریقے سے کچرا پھینکنا اور گلیوں کی نالیوں میں سیال چیزیں پھینکنا بھی جرم ہے جس پر خاتون کے خلاف ایکشن لیا گیا، پولیس کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد کونسل نے خاتون کے جرم کو معمولی قرار دے کر جرمانہ واپس لے لیا جبکہ خاتون نے بھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔