لاہور(دنیا نیوز) حد نگاہ کم ہونے سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لوگ موسم کے بہتر ہونے کے لئے دعائیں مانگنے لگے۔
چین میں ریت کےطوفان سے آسمان لال ہو گیا۔ حد نگاہ سو میٹر رہ جانے سے مسافروں کوآمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیاں اور عمارتیں بھی سرخ ریت سے بری طرح متاثر ہوئیں۔ گرد آلود ہواوں کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد کا طوفان بدھ کی صبح تک جاری رہے گا۔