کریم چوری کے الزام پر میڈریڈ کی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا

Last Updated On 26 April,2018 07:16 pm

سپین: (دنیا نیوز) سپر مارکیٹ میں کریم چوری کرنے کا الزام، سپین کے صوبے میڈریڈ کی وزیراعلیٰ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سپین کے صوبے میڈریڈکی خاتون وزیراعلیٰ کریسٹینا سیفونٹیس نے چوری کا الزام لگنے پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ سپین کے ایک آن لائن اخبار"اوکیڈیاریو" نے اس واقعے کی ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے۔ اس فوٹیج میں سیفونٹیس کو جنوبی میڈریڈ میں واقع ایک سپر مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ کے سامنے اپنا بیگ خالی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ سپر مارکیٹ سے انہوں نے کریم کے دو پیکٹ چوری کیے تھے۔ بعد ازاں چالیس یوور ان کی قیمت ادا کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ کریم چوری کا یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا تھا اور سٹور کی انتظامیہ کی جانب سے اس پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔