واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے قونصلر آفس پرمسلح شخص کے حملے میں ایک سفارتی اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایران کا قونصلر دفتر پاکستانی سفارتخانے میں واقع ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح شخص ایران مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفتر میں گھس گیا اور گولی چلا دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔