لاہور: (دنیا نیوز) نماز جنازہ میں حوثی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، صالح الصمد گزشتہ دنوں سعودی بمباری میں مارے گئے تھے، ان کی جگہ مهدي المشاط کو سپریم پولیٹیکل کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
یمن میں حوثی باغیوں کے اہم رہنما صالح الصمد کے جنازے میں اعلیٰ حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ صالح الصمد 19 اپریل کو سعودی بمباری میں مارے گئے تھے۔ ان کے جنازے کو فوجی اعزاز کے ساتھ صنعا کے صدارتی محل لایا گیا جہاں فوجی دستوں نے چھ دیگر ساتھیوں سمیت ان کو سلامی دی۔ صالح الصمد حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر تھے جن کا نام امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور ان کے سر کی قمیت دو کروڑ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ حوثی باغیوں نے ان کی جگہ مهدي المشاط کو سپریم پولیٹیکل کونسل کا صدر منتخب کر لیا۔