لاہور: (دنیا نیوز) اسرائیل فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینیوں سے غزہ کے اسپتال بھر گئے، چار ہفتوں میں چھ ہزار پانچ سو زخمی اسپتال لائے گئے، ادویات کم پڑ گئیں۔
فلسطینوں کا اپنا حق مانگنا جرم بنا۔ صیہونی فورسز کے ظلم کا شکار زخمی فلسطینیوں سے غزہ کے اسپتال بھر گئے۔ اسپتالوں میں ادویات کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی۔ ڈاکٹرز زخمی شہریوں کا علاج کرنے سےقاصر ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے سمندر کے راستے پر پابندی کی وجہ سے فلسطینی اسپتال پہلے ہی ادویات، آلات جراہی اور بجلی کی کمی کا شکار ہے۔ تیس مارچ سے اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 45فلسطینی شہید اور چھ ہزار پانچ سو زخمی ہو چکے ہیں۔