جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 384 ہو گئی، دس فٹ بلند سونامی کی لہروں نے تباہی مچا دی، متاثرہ علاقوں میں فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے سے تباہی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی تین میٹر بلند لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی۔ گھر، ہسپتال، ہوٹل اور شاپنگ سنٹرز بھی تباہ ہوگئے۔
شہر میں افراتفری کا عالم ہے، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد تاحال لاپتہ ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پالو شہر کااہم روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوگیا، فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔