اہم القاعدہ رہنما جمال البداوی ڈرون حملے میں ہلاک، ٹرمپ کی تصدیق

Last Updated On 07 January,2019 07:11 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2000ء میں طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس کول پر القاعدہ کے بم حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔یمن کے جنوبی شہر عدن میں یو ایس ایس کول پر اس بم حملے میں سترہ امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی فوج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ القاعدہ کا کارکن جمال البداوی یمن میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔صدر ٹرمپ اتوار کو ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہماری عظیم فوج نے یو ایس ایس کول پر بزدلانہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ہمارے ہیرووں کا انصاف لے لیا ہے اور ہم نے اس حملے کے لیڈر جمال البداوی کو ہلاک کردیا ہے

‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’القاعدہ کے خلاف ہمارا کام جاری ہے اور ہم ریڈیکل اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کبھی نہیں روکیں گے‘‘۔