ہیلی کاپٹر اور ٹورسٹ جہاز میں تصادم، 5 افراد ہلاک

Last Updated On 26 January,2019 05:03 pm

روم: (ویب ڈیسک) اطالوی ایلپس میں اڑان بھرتے ہوئے ہیلی کاپٹر ٹورسٹ جہاز سے ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ اٹلی میں اوسٹا ویلی کے قریب روٹر گلیشئیر کے قریب پیش آیا جہاں ایک جہاز اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے 2 افراد کو زندہ بچا لیا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بچ جانے والے افراد ہیلی کاپٹر یا جہاز میں سوار تھے۔ ایلپائن ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ 3 ہزار میڑز کی بلندی پر پیش آیا۔