واشنگٹن :(ویب ڈیسک) امریکہ نے ایران کی نگرانی کے لیے مشرق وسطی میں ایک جنگی بحری بیڑا تعینات کر دیا ہے۔ اس بحری جہاز کا نام ’’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘‘ بتایا جا رہا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطی میں امریکہ ایک بمبار ٹاسک فورس کی تعیناتی عمل میں لا رہا ہے جس کا مقصد ایران کو متنبہ کرنا ہے کہ امریکہ کسی یا اس کے حلیفوں کے مفادات پر کسی بھی حملے کا بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ کئی تشویش ناک اور بڑھتے ہوئی دھمکیوں کے جواب میں کیا گیا۔ ایران کے ساتھ کسی طرح کی جنگ نہیں چاہتے۔ تاہم ایرانی فورسز، پاسداران انقلاب یا اس کے ایجنٹوں کی جانب سے کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔