کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے زابل میں طالبان نے 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے 10 افغان فوجی ہلاک کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان چیک پوسٹوں پر حملے کے بعد 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ دوسری طرف کابل میں واقع ملک کی سب سے بڑی جیل پُل چرخی میں قیدیوں اورپولیس کے درمیان تصادم ہوا۔
افغان میڈیا کے مطابق دو روز سے جاری تصادم میں اب تک 5 قیدی ہلاک جبکہ 107 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: امریکی ڈرون حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک
افغان میڈیا کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب پولیس اہلکار قیدیوں کے سیلز میں موبائل فون کی تلاشی لینے کے لیے داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قیدی اپنے کمروں میں موبائل فون کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔