نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سکھ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ فنی خرابی ہوئی یا انہیں قتل کرنے کی سازش تھی؟ کئی سوالات نے جنم لے لیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں سکھ لیفٹیننٹ جنرل زخمی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آخر بھارت کے اندر خفیہ ہاتھ ایک سکھ جنرل کو کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہندو انتہا پسند ایک سکھ فوجی افسر کو آرمی چیف نہیں دیکھنا چاہتے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ٹائمنگ نے بھی کئی حلقوں کو چونکا دیا ہے۔
کیونکہ 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح ہونے جا رہا ہے جو پاکستان کی جانب سے دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کے لیے تحفہ ہوگا۔