نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی کی نوجوان ترین رکن کانگریس نے ہم جنسی تعلق رکھنے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استعفی دینے والی امریکی رکن کانگریس کا نام کیٹی ہل ہے، انہوں نے اپنی ایک خاتون سٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے امریکی کانگریس کا عہدہ چھوڑ دیا۔
نوجوان ڈیموکریٹ خاتون سیاست دان کیٹی ہل کیلیفورنیا سے رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں تاہم خاتون سٹاف ملازم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مستعفی ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دل گرفتہ حالت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں۔
کیٹی ہل نے ٹویٹر پر مزید بتایا کہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ میرے حلقہ انتخاب، میری قوم اور میرے ملک کے لیے بہتر ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے تفصیل سے وجوہات اور خود پر گزرنے والے حالات کا تذکرہ کیا۔
It is with a broken heart that today I announce my resignation from Congress. This is the hardest thing I have ever had to do, but I believe it is the best thing for my constituents, my community, and our country.
— Katie Hill (@KatieHill4CA) October 27, 2019
See my official statement below. https://t.co/RO8B0znc6C
خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹی ہل پر کانگریس کے لیجیسلیٹو ڈائریکٹر گراہم کیلی کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا بھی انکشاف ہوا تھا اس کے علاوہ کیٹی نے اپنی ایک 20 سالہ کمپیئن سٹاف ممبر اور اس کے شوہر کے ساتھ بھی جنسی تعلق استوار رکھے تھے۔ خاتون سٹاف ممبر اور کیٹی کی قابل اعتراض تصاویر منظر عام پر آگئی تھیں۔
کانگریس کے قوانین کے تحت کسی رکن کو غیر ازدواجی اور غیر فطری تعلقات رکھنے کی اجازت نہیں بالخصوص جب دونوں پارٹنر کا تعلق کانگریس سے ہو۔ کیٹی کیخلاف انکوائری کمیٹی نے انہیں کانگریس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا۔
دوسری جانب کیٹی نے استعفی میں خاتون سٹاف کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا اعتراف کیا اور اپنے شوہر سے علیحدگی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے نفیساتی اور جنسی میلان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے اس موڑ پر بہک گئی تھی جس کا فائدہ میرے سابق شوہر اور سیاسی دشمنوں نے اُٹھایا۔