’سلیمانی حملے سے قبل ایران سعودیہ کشیدگی کم کرنے میں مصروف تھے‘

Last Updated On 07 January,2020 11:29 am

بغداد: (ویب ڈیسک) نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ’سیاسی‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے، اس میں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام کا جواب تھا۔

عادل عبعدالمہدی نے بتایا کہ سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تاکہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔

خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے گزشتہ سال اپریل اور ستمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی شاہ سلمان سے انہوں نے ملاقات کی تھی۔ 

Advertisement