واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹوں میں مزید 1528 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 105 تک جا پہنچی، پانچ لاکھ ساٹھ ہزار تین سو امریکی عالمی وبا کاشکار ہو چکے ہیں۔
کورونا سے امریکا میں تباہ کن صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ایک روز میں مزید 1528افراد لقمہ اجل بن گئے۔ 5 لاکھ ساٹھ ہزار تین سو امریکی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر کے مشیر صحت ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا کے خدشے کے پیشِ نظر آغاز میں اقدامات اٹھا کر جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کچھ علاقوں میں معمول کی سرگرمیاں مئی کے آغاز تک بحال ہو جائیں گی۔
نیویارک میں صورتحال سب سے زیادہ خوفناک ہوچکی ہے، یہاں دولاکھ کے قریب افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا سے مرنے والے 42 فیصد افراد کا تعلق نیویارک سے ہے۔