لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے بدھ کے روز سے لوگوں کو پارکس میں جانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کا آغاز بدھ سے ہو گا جس میں صرف لوگوں کو پارکوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں دکانیں اور اسکولز کھلیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں ریستوران اور کیفے کھولے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سماجی دوری کے اصولوں پر قائم رہنا ہو گا، عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کرنے کا وقت نہیں آیا۔