جوبائیڈن نے ماحولیاتی ٹیم کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد علی زیدی ڈپٹی ایڈوائیزر ہوں گے

Published On 20 December,2020 12:29 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ماحولیات کی ٹیم کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد علی زیدی ماحولیات کے ڈپٹی ایڈوائیزر ہوں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ولمنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بحران کا سامنا ہے اور ان کی ٹیم فوری طور پر کام کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی نژاد ڈپٹی ایڈوائیزر علی زیدی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ علی زیدی پاکستان سے ہجرت اختیار کرنے کے بعد پنسلوانیا میں رہائش پذیر ہوئے، ان کی عمر 33 سال ہے اور وہ پہلے پاکستانی نژاد شخص ہیں جو وائٹ ہاوس میں اعلی عہدے پر فائز ہوئےہیں۔ انہوں نے سابق صدر اوباما کے ماحولیاتی ایکشن پلان کے مسودے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد میں مدد کی تھی جبکہ پریس معاہدے میں بھی ان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔