نیپالی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، عام انتخابات اگلے برس ہونگے

Published On 20 December,2020 09:12 pm

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال کے صدر نے وزیراعظم کی درخواست پر پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے، عام انتخابات اگلے برس ہونگے۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کی کابینہ نے ہنگامی میٹنگ کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے صدر مملکت نے منظور کرتے ہوئے اگلے برس اپریل میں عام انتخابات کا اعلان کردیا۔

اپنے مقررہ وقت سے ایک سال قبل ہونگے۔ اڑسٹھ سالہ وزیراعظم نے نیا مینڈیٹ لینے کے لئے یہ اقدام اٹھایا کیونکہ حکمران جماعت نیپال کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ان پر من پسند فیصلوں کا الزام لگایا گیا تھا۔