سعودی عرب: حجاج کیلئے ویکسی نیشن لگانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Published On 19 March,2021 08:07 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے حجاج کے لیے ویکسی نیشن لگانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ حجاج روانگی سے تین دن پہلے ٹیسٹ کروانے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور تین دن قرنطینہ میں گزارنے کے پابندی ہونگے۔

تفصیل کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال حج کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں اس میں صرف کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی حج کرنے کے اہل قرار دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تمام حجاج عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ثبوت پیش کرنے اور خدام بھی ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

حجاج کے لیے سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے، سعودی عرب پہنچ کر تین دن قرنطینہ میں گزارنے کو لازمی
قرار دیا گیا ہے جبکہ حج کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک
پہننے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

Advertisement