تازہ ترین
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید567 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 16 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 39 ہزار 200 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر1704 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.44 فیصدرہی،این سی اوسی

سائینو فارم سے معاہدہ، پاکستان نے پہلی بار چین سے کورونا ویکسین خرید لی

Published On 16 March,2021 10:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان نے پہلی بار چین سے کورونا ویکسین خرید لی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔ سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائینو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 65 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 812، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔