بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، دارالحکومت بگوٹا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔
کولمبیا کے سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، نوجوانوں نے بھی پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ محنت کش کئی ماہ سے حکومت کی ٹیکس پالیسی، بدعنوانی اور صحت کی ناکافی سہولیات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔