برازیل کے مختلف علاقوں میں برف باری، شہری لطف اندوز ہوتے رہے

Published On 30 July,2021 09:57 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برف باری سے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا، اسنو مین بنائے اور برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینکے۔

برازیل کے جنوبی علاقوں میں 40 سےزائد شہروں نے برف کی چادر اوڑ لی ، کئی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ، لوگ خوبصورت موسم سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے ، مقامی لوگوں کا کہنا تھا انہوں نے ایسا موسم کئی سالوں بعد دیکھا ہے ۔