یونان کے جنگلات میں لگی آگ کی تباہ کاریاں جاری، کئی افراد زخمی، دیہات خالی کروا لئے گئے

Published On 01 August,2021 01:18 pm

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، کئی افراد زخمی، درجنوں گھر جل گئے، حکام نے متعدد دیہات خالی کروا لئے۔

یونان کے مغربی علاقے کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے۔ 8 ہیلی کاپٹرز، 8 جہاز، 50 گاڑیاں اور سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ آگ کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں دنیا بھر میں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، چند روز قبل ترکی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے 17 صوبوں میں 60 مقامات کو پانی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس سے قبل امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ نے وسیع علاقے کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔
 

Advertisement