یونان کو 30 سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا، شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت

Published On 03 August,2021 11:40 am

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کو تیس سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا ہے، حکومت نے شہریوں کو گھروں سےغیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔

یونان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومت نے بجلی کے نظام پر شدید دباؤ کےباعث عوام سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یونان میں گرم موسم کے باعث جنگلات میں لگی آگ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک 7 ہزار 400 ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے۔

 

Advertisement