نائیجر: فوجی قافلے پر مسلح افراد کا گھات لگا کر حملہ، 15 اہلکار ہلاک

Published On 02 August,2021 05:44 pm

نیامے: (ویب ڈیسک) نائیجر میں فوجی قافلے پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر کے 15 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجر کے ضلع تورودی میں مشن پر جانے والے فوجی قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ زخمی اہلکاروں کی مدد کو ایک اور قافلہ پہنچا تو زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 7 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ 6 اہلکار لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔

حکومت کی جانب سے حملے کی ذمہ داری جہادی گروپوں پر عائد کی گئی ہے۔ فی الحال دعوے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے تاہم کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 

Advertisement