نینسی پلوسی کی کابل کا دورہ کرنے والے کانگریس ارکان پر تنقید

Published On 25 August,2021 12:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان ِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کابل کا دورہ کرنے پر کانگریس کے ارکان پر تنقید کی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایسے دورے امریکیوں کو نکالنے کے کام میں خلل پیدا کر سکتے ہیں اور اس سے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کے کئی اراکین افغانستان جانا چاہتے ہیں تاہم اس وقت ایسا کرنا نادانی ہوگی۔

ڈیموکریٹک اور ریپبلکنز ارکان کابل ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان گئے تھے۔
 

Advertisement