فلپائن میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، 58 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 13 April,2022 08:45 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں اب تک 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹراپیکل طوفان میگی کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد اٹھاون تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک سترہ ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔