سپین میں گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published On 11 July,2022 11:50 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپین میں گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت بڑھ گیا، ہیٹ ویو کے دوسرے روزگرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں میں لگے فواروں اور ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔

گرم موسم کے باعث شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔
 

 
Advertisement