اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار گھر میں شادی کی تقریب، دلہن کی ٹوٹے مکان سے رخصتی

Published On 12 July,2022 09:55 am

رملہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مشرقی بیت القدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تباہی کے بعد گھر میں شادی کی تقریب ہوئی، دلہن ٹوٹے مکانات سے رخصت ہوئی۔

عروسی جوڑے میں ملبوس اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ گھر کے ملبے پر کھڑی فلسیطینی لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ گھر کبھی ان کا خواب اور مسکن ہوا کرتا تھا تاہم صیہونی حکام کی جانب سے دیگر مکانات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

فلسطینیوں کے مکانات گرانے کی کارروائی کو دستاویزی شکل میں لانے کے اقوام متحدہ کے اقدام کے بعد سنہ 2009 سے اب تک تین ہزار سے زائد گھر منہدم کیے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement