نیو جرسی: جنگلات میں لگی آگ نے 500 ایکڑ سے زائد علاقے کو لپیٹ میں لے لیا

Published On 13 April,2023 11:02 pm

نیو جرسی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 500 ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

نیو جرسی کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد حکام نے شہریوں کو فوری انخلا اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

امریکی مقامی حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں شہریوں کو متاثرہ علاقوں کو فوری چھوڑنے سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔