پورٹ مورسبے: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ پاپا نیوگنی میں ہونے والے ' پیسیفک آئی لینڈز لیڈرز' کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاپا نیوگنی کے وزیراعظم جیمز مراپے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع ہوگا جب گلوبل سپرپاورز بحرالکاہل کے خطے کے سب سے بڑے ملک میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔
اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن 22 مئی کو پاپا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبے پہنچیں گے، یہ کسی بھی امریکی صدر کا پاپا نیوگنی کا پہلا دورہ ہوگا۔
پیسیفک ریجن میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اپنی کوششوں میں اضافہ کررہا ہے اور رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر اور اس کے اتحادی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے شرکت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔