فلوریڈا: (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص نے فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ جیکسن ویل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے بعد حملہ کرنے والے ملزم نے خودکشی کرلی۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنیوالے شخص کاکہنا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں ایک عورت اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ سفید فام حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی ۔
پولیس کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ملزم کا کسی بڑے گروپ سے کوئی تعلق تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی مختلف ریاستوں میں قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہوچکے ہیں۔