یونان: سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچادی، 10افراد ہلاک

Published On 09 September,2023 09:13 am

یونان : (ویب ڈیسک ) یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچائی ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے جبکہ چار افراد لاپتا ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یونان کا شہر کارڈیسا سیلابی پانی میں ڈوب گیا، صرف گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور دیگر گھر بہہ گئے جبکہ 800سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

سیلاب کی وجہ سے پُل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ساتھ ہی درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

سیلاب نے کئی مراکز صحت اور ہسپتالوں کو بھی متاثر کیاجبکہ علاقے میں آمدورفت مشکل ہے ، ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930 کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔

سیلاب کے باعث ہمسایہ ممالک ترکیہ اوربلغاریہ بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں بارش سے تقریبا20 سے زائد افراد کی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔


دوسری جانب ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔