معروف امریکی اخبار نے اسرائیل کوالاہلی ہسپتال کی تباہی کا ذمہ دارقراردے دیا

Published On 26 October,2023 12:47 pm

نیویارک : (دنیا نیوز/ویب ڈیسک ) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کو الاہلی ہسپتال کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

فلسطینی شہر غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے جس کا الزام امریکی صدربائیڈن اور اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس پر ڈالاتھا۔

امریکی اخبار کے مطابق ہسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقات کی گئیں، جو شواہد سامنے آئے ہیں ان کے مطابق ہسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارہ بھی غزہ میں ہسپتال پرحماس کے حملے کے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل تھے، اسرائیل نے ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا حماس پر الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی اور برطانوی ماہرین غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو متنازع بنانے لگے

بعدازاں اس سے اگلے ہی روز اسرائیل نے ایک اور ہسپتال اور مسجد کو نشانہ بنایا ، مغربی علاقے میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس ہسپتال کے قریبی علاقے پر 30 منٹ تک رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر بمباری کی گئی ۔

واضح رہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج مسلسل غزہ پٹی کے ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 6ہزار ہو گئی ہے جن میں بچے ،بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔