غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح شہر کے علاقے تل السلطان، سعودی، تل زروب اور الحشاشین کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گولے برسائے جس میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔
دوسری جانب غیر مستقل رکن الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، بند کمرا اجلاس میں رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بحث ہوگی۔