جنوبی افریقہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 18 افراد جاں بحق

Published On 05 June,2024 06:15 pm

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) دنیا پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں سے متعدد گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ کئی کی چھتیں اڑگئیں، درخت بھی اکھڑ گئے۔

ایسٹرن کیپ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، مختلف حادثات کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یورپی ملک جرمنی میں بھی شدید بارشیں ،جنوبی شہر باساو ریاست باواریا اور باڈن ورٹمبرگ کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سیلاب آگیا، جرمن چانسلر اولف شولس نے سیلابی علاقوں کا دورہ کرکے ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کی۔