امریکی صدر جوبائیڈن کی مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Published On 05 June,2024 11:21 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور حکمراں اتحاد کو کامیابی مبارک ہو۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت کے تاریخی انتخابات میں 65 کروڑ ووٹروں کی شمولیت پر بھی مبارکباد ہے، دونوں ممالک کی اقوام کی دوستی لامحدود صلاحیتوں کے مشترکا مستقبل سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے۔